داعش کیخلاف بری کاروائی کا آغاز

عراق کی مسلح افواج عنقریب ہی دہشت گرد تنظیم داعش کیخلاف بری کاروائی کا آغاز کررہی ہیں ۔

214554
داعش کیخلاف بری کاروائی کا آغاز

داع عراق کی مسلح افواج عنقریب ہی دہشت گرد تنظیم داعش کیخلاف بری کاروائی کا آغاز کررہی ہیں ۔اردن کی خبر ایجنسی اومان کی اطلاع کیمطابق داعش کیخلاف جدوجہد کے خصوصی نمائندے جان ایلن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مخلوط قوتوں کی حمایت کیساتھ داعش کیخلاف کاروائی شروع کی جائے گی ۔مخلوط قوتیں بری کاروائی کے دوران عراق کی12 بریگیڈ کو تربیت دیں گی اور انھیں اسلحے سے لیس کریں گی ۔فی الحال مخلوط قوتوں میں 62 ممالک شریک ہیں اور اس تعداد کو بڑھانے کے لیے مشرقی ایشیا ئی ممالک سے رجوع کیا جائے گا ۔داعش
کیخلاف اپنائی جانے والی حکمت عملی کی مدد سے اس تنظیم کے وجود کو ختم کیا جائے گا ۔دریں اثناء داعش کیطرف سے موصل اور بعض دیگر علاقوں کو قبضے میں لینے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپیں ابھی تک جاری ہیں ۔امریکہ کی زیر قیادت کاروائی میں حصہ لینے والے ممالک بھی اپنے جنگی طیاروں کیساتھ عراقی فوج کی مدد کر رہے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں