بغداد میں نائٹ کرفیو کا خاتمہ، عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں سال 2004 سے نافذ العمل نائٹ کرفیو کو ختم کر دیا گیا ہے

214046
بغداد میں نائٹ کرفیو کا خاتمہ، عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں سال 2004 سے نافذ العمل نائٹ کرفیو کو ختم کر دیا گیا ہے۔
رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک کا کرفیو ختم ہونے کے بعد بغداد کے باشندے سڑکوں پر نکل آئے اور ہاتھوں میں عراقی پرچموں کے ساتھ ڈانس کر کے خوشی منائی۔
تاہم کرفیو کے خاتمے کے ساتھ ہی ہفتے کے روز ہونے والے دہشتگردی کے حملے سے ثابت ہوتا ہے کہ شہر میں سکیورٹی کا مسئلہ ابھی تک جاری ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز بغداد کے مختلف علاقوں میں داعش کی طرف سے کئے جانے والے حملوں میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں