مصر: مرسی کےخلاف مقدمے کی سماعت جاری

مصر کے سابق صدر محمد مرسی اور ان کے 130 ساتھیوں کے خلاف جیلوں میں بغاوت کرنے پر مبنی مقدمے کی سماعت گزشتہ روز جاری رہی

212697
مصر: مرسی کےخلاف مقدمے کی سماعت جاری

مصر کے سابق صدر محمد مرسی اور ان کے 130 ساتھیوں کے خلاف جیلوں میں بغاوت کرنے پر مبنی مقدمے کی سماعت گزشتہ روز جاری رہی ۔
عدالت میں مرسی کے وکیل نے ملک میں حالیہ عرصے کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کا حوالہ دیتےہوئے کہا کہ اخوان المسلمین کی تنظیم کا ان واقعات میں کوئی ہاتھ نہیں ہے۔
جج نے جب مرسی سے پوچھا کہ حالیہ دنوں میں ان بم دھماکوں کے پس پردہ کون کار فرما ہیں تو مرسی نے اس کے جواب میں کہا کہ یہ وہی عناصر ہیں جنہوں نے رابعہ العدویہ میدان میں لوگوں کو مارا تھا ۔
عدالت نے مقدمے کی کاروائی نو فروری تک ملتوی کر دی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں