داعش کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی: شاہ عبداللہ

اردن کے شاہ عبداللہ نےگزشتہ روز دورہ امریکہ مختصر کر کے اردن پہنچنے کے بعد ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی جس میں داعش کے ہاتھوں اردن کے مغوی پائلٹ کو قتل کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا

211967
داعش کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی: شاہ عبداللہ

اردن کے شاہ عبداللہ نے شدت پسند گروہ داعش کے خلاف سخت کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔
گزشتہ روز دورہ امریکہ مختصر کر کے اردن پہنچنے کے بعد انھوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی جس میں داعش کے ہاتھوں اردن کے مغوی پائلٹ کو قتل کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔
شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ اردن داعش کے خلاف سخت ترین کاروائی کرے گا۔
جناب عبداللہ نے کہا کہ ہم یہ جنگ اپنے عقیدے، روایات اور انسانیت کے اصولوں کے تحفظ کے لیے شروع کر رہے ہیں اور اس کے لیے ہماری یہ جنگ بھرپور ہوگی اور ہم داعش کو ان کی اپنی ہی سرزمین پر نشانہ بنائیں گے۔
یاد رہے کہ داعش نے گزشتہ دسمبر میں اردن کے ایک پائلٹ معاذ کو اس وقت یرغمال بنا لیا تھا جب ان کا طیارہ شام کے ایک علاقے میں گر کر تباہ ہوا تھا ، وہ امریکہ کی زیرقیادت اتحادی فوج کی فضائی کارروائیوں میں شامل تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں