امریکہ کا مصر میں 183 افراد کو پھانسی کی سزا دینے پراظہار تشویش

امریکہ نے مصر میں 183 افراد کو پھانسی کی سزا دینے پر تشویش کا ا ظہار کیا ہے ۔

207458
امریکہ کا مصر میں 183 افراد کو پھانسی کی سزا دینے پراظہار تشویش


امریکہ نے مصر میں 183 افراد کو پھانسی کی سزا دینے پر تشویش کا ا ظہار کیا ہے ۔وزارت خارجہ کی ترجمان یین پساکی نے اس فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے مصر سے مجرم قرار دئیے جانے والے تمام مصریوں کے شخصی حقوق کے تحفظ اور اجتماعی مقدمات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ۔انھوں نے کہا کہ اجتماعی عدالتی کاروائیوں کے دوران دلائل پر نظر ثانی کرنےاور گواہوں کے بیانات سننے کے دوران انصاف سے کام نہیں لیا جا سکتا ۔ ہمیں مصر میں ڈیموکریسی اور انسانی حقوق کے موضوع پر سخت تشویش لا حق ہے ۔دریں اثناء اخوان المسلمین کے اراکین سمیت مخالفین کے واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کی باز گشت جاری ہے ۔امریکی وزارت خارجہ نے ان مذاکرات کو معمول کے مذاکرات قرار دیا ۔مصری مخالفین نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس ،وزارت خارجہ، امریکی کانگریس ا ور تھنک ٹینک کیساتھ مذاکرات کیے ہیں ۔وزارت خارجہ کی ترجمان یین پساکی نے کہا ہے کہان مذاکرات کے دوران مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کے موضوع کو ایجنڈے میں نہیں لایا گیا ہے ۔دریں اثناء یورپی یونین کے اعلی کمشنر فریڈ ریکا موگیرینی نے کہا ہے کہ مصر میں 183 افراد کو پھانسی کی سزا دے کر مصر نے عالمی انسانی حقوق کی پامالی کی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں