جنوری عراقی عوام کے لئے خونی ثابت ہوا :اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کیطرف سے عراق میں جاری خانہ جنگی اور پرتشدد کارروائیوں کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں 1375 افراد ہلاک 1400سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

206869
جنوری عراقی عوام کے لئے خونی ثابت ہوا :اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کیطرف سے عراق میں جاری خانہ جنگی اور پرتشدد کارروائیوں کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہ جنوری عراقی عوام کے لئے نہایت خونی ثابت ہوا اس مہینے 1375 افراد ہلاک 1400سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔ عراق میں متعین اقوام متحدہ کے مشن ’’یونامی‘‘ کے مطابق عراق میں موجود جنگجو تنظیم داعش اور دیگر مزاحمتی تنظیموں سے جاری لڑائی کے نتیجے میں 500 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 790 شہری بھی مارے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے کی گئی پرتشدد کارروائیوں میں سب سے زیادہ متاثر دارالحکومت بغداد ہوا جہاں 256 شہری ہلاک جب کہ 758 زخمی ہوئے۔
اس سے قبل ’’یونامی‘‘ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 2014 گزشتہ سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ خونی ثابت ہوا تھا جس میں 12ہزار سے زائد افراد ہلاک جب کہ 23 ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ عراقی حکومت کو ملک میں مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامناہے بالخصوص مغربی اور شمالی عراق میں جہاں جنگجو تنظیم داعش اور دیگر شدت پسند تنظیموں کا قبضہ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں