سعودی عرب کی کابینہ میں تبدیلیاں

سعودی عرب کے نئے حکمران شاہ سیلمان بن عبدالعزیز نے اپنی کابینہ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے مرحوم شاہ عبد اللہ کی کابینہ میں چھ نئے وزراء شامل کیے ہیں اور کئی ایک وزارتیں بھی تبدیل کردی ہیں

202835
سعودی عرب کی کابینہ میں تبدیلیاں

سعودی عرب کی کابینہ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
سعودی عرب کے نئے حکمران شاہ سیلمان بن عبدالعزیز نے اپنی کابینہ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے مرحوم شاہ عبد اللہ کی کابینہ میں چھ نئے وزراء شامل کیے ہیں اور کئی ایک وزارتیں بھی تبدیل کردی ہیں۔
انھوں نے ملک میں انٹیلی جنس کے سربراہ اور قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ مکہ اور ریاض کے گورنر بھی بدل دیے گئے ہیں۔
تاہم دفاع، تیل اور خارجہ جیسی اہم وزارتوں کے ذمہ داران اپنے عہدے برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جمعرات کو جاری ہونے والے شاہی فرمان کے مطابق خالد بن بندر بن عبدالعزیز کی جگہ جنرل خالد بن علی کو ملک کے خفیہ ادارے کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جن کا عہدہ وزیر کے برابر ہو گا۔
شاہ سلمان کی 31 رکنی کابینہ میں ثقافت اور اطلاعات، سماجی امور، سول سروس، انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسی وزارتوں پر نئے چہرے سامنے آئے ہیں۔ شاہ سلمان نے بادشاہ بننے کے چند گھنٹے بعد ہی اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو ملک کا نیا وزیرِ دفاع مقرر کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں