مشرق وسطی میں قیام امن کی کوششوں پر مذاکرات ممکن بنائے جائیں:مصا

مشرق وسطی کے تنازعے کے حل کی کوششوں میں مصروف چہار رکنی مصالحتی گروپ نے اپنے اجلاس میں مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے بارے میں غورکیا

197901
مشرق وسطی میں قیام امن کی کوششوں پر مذاکرات ممکن بنائے جائیں:مصا

مشرق وسطی کے تنازعے کے حل کی کوششوں میں مصروف چہار رکنی مصالحتی گروپ نے اپنے اجلاس میں مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے بارے میں غورکیا ۔
اس مصالحتی گروپ میں یورپی یونین،امریکہ،روس اور اقوامِ متحدہ کے نمائندے شامل ہیں جنہوں نے اسرائیل ،فلسطین تنازعے کے حل کےلیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں مشرق وسطی میں قیام امن کی کوششوں کو تیز کرنے کےلیے طر فین اور عرب ممالک کے ساتھ تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے ۔
اجلاس میں غزہ کی صورت حال کا بھی جائزہ لیتے ہوئے علاقے کی تعمیر نو کےلیے قاہرہ کانفرنس میں اعلان کردہ امداد کو فوری طور پر بحال کرنے کی حوصلہ افزائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں