اسرائیلی پولیس کی جنازے کے اجتماع میں مداخلت

اسرائیل کی طرف سے جنازے کے اجتماع میں مداخلت کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا

189585
اسرائیلی پولیس کی جنازے کے اجتماع میں مداخلت

اسرائیل کی طرف سے جنازے کے اجتماع میں مداخلت کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق ملک کے جنوب میں نیگیو میں گذشتہ ہفتے ایک چھاپے کے دوران ہلاک کئے جانے والے فلسطینی کے جنازے کے اجتماع میں اسرائیلی پولیس نے مداخلت کی۔
پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ40 افراد کو گیس سے دم گھٹنے کے خطرے کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ 'سامع الجار' کہ جس کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی تھی گذشتہ ہفتے بدھ کے روز راحت کے علاقے میں پولیس چھاپے کے دوران ہلاک کر دیا گیاتھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں