نئی نہر سویز کا ایک حصہ منہدم ہو گیا

مصر کے حالیہ دنوں کے بڑے ترین منصوبوں میں سے نئی نہر سویز کا ایک حصہ منہدم ہو گیاہے

190128
نئی نہر سویز کا ایک حصہ منہدم ہو گیا

مصر کے حالیہ دنوں کے بڑے ترین منصوبوں میں سے نئی نہر سویز کا ایک حصہ منہدم ہو گیاہے۔
پولیس ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق نئی نہر سویز کے مشرق میں بنائے جانے والے سیٹلنگ تالابوں میں سے ایک منہدم ہو گیا ہے۔ واقعے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
مقامی ذرائع نے 250 مزدوروں کے لاپتہ ہونے کا دعوی کیا ہے۔
تاہم مصری حکام کی طرف سےتاحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ نہر سویز کے اس کے بحر احمر اور بحر روم والے حصوں کی طرف سے وسعت دینے کے ساتھ ساتھ نہر کے وسطی حصوں میں 35 کلو میٹر فاصلے میں ایک متوازی نہر بنانے کا منصوبہ زیر تعمیر ہے۔

اس توسیعی کام کے بعد بعض نقاط پر گزرنے کے لئے باری کا انتظار کرنے کی بجائے ڈبل وے داخلے اور اخراج کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔

اس منصوبے کی تکمیل پر نہر سویز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا اور سال 2023 میں مصر کی نہر سے حاصل کردہ آمدنی میں 200 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں