مصرمیں بم حملہ دو پولیس اہلکار ہلاک

مصر کے شہر اسکندریہ میں سکیورٹی فورسز پر بم حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں

188439
مصرمیں بم حملہ دو پولیس اہلکار ہلاک

مصر کے شہر اسکندریہ میں سکیورٹی فورسز پر بم حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی MENA کی خبر کے مطابق شہر کے مشرق میں واقع المنتزہ پولیس چوکی کے قریب بم حملہ کیا گیا۔
حملے میں سکیورٹی فورسز کو ہدف بنایا گیا تھا اور اس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں تاہم چوکی کے قریب موجود دوسرے بم کو ناکار بنا دیا گیا ہے۔
مصر کے نائب وزیر داخلہ جرنل امین عزالدین نے کہا ہے کہ بم ڈسپوزل ٹیموں نے آج صبح اسکندریہ کے مختلف علاقوں میں 6 بموں کو ناکارہ بنایا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں