شام: مُّلا خالد کو قومی کولیشن کا سربراہ منتخب کر لیا گیا

شامی مخالف اور انقلابی فورسز قومی کولیشن کے 18 ویں جنرل کمیٹی اجلاس میں مُّلا خالد کو قومی کولیشن کا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے

173568
شام: مُّلا خالد کو قومی کولیشن کا سربراہ منتخب کر لیا گیا

شامی مخالف اور انقلابی فورسز قومی کولیشن کے 18 ویں جنرل کمیٹی اجلاس میں مُّلا خالد کو قومی کولیشن کا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔
قومی کولیشن کے پریس دفتر سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق جنرل کمیٹی کے اجلاس میں مُّلا خالد نے اپنے حریف سابقہ جنرل سیکرٹری ناصر الحریری کو 6 ووٹوں کے فرق سے پیچھے چھوڑ کر 56 ووٹوں کے ساتھ سربراہ منتخب ہوئے ہیں۔
نائب چئیر مین کے لئے ہاشم مروے اپنے حریف نغم الغدیری کو تین ووٹوں کے فرق کے ساتھ پیچھے چھوڑ کر 56 ووٹوں کے ساتھ منتخب ہوئے ہیں۔
تاہم شامی مخالف اور انقلابی فورسز قومی کولیشن کے جنرل سیکٹری شپ کے انتخابات کو یحیی مکتبی اور جواد ابو خطاب نامی امیدواروں کے 50 سے زائد ووٹ حاصل نہیں کر سکنے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیاہے۔
واضح رہے کہ مُّلا خالد سربراہ منتخب ہونے سے پہلے شامی مخالف اور انقلابی فورسز قومی کولیشن کے ترکی کے نمائندہ کے فرائض ادا کر رہے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں