فلسطین نے فریق بننے کی طلب کو منظور کر لیا

فلسطین نے بین الاقوامی سمجھوتوں میں فریق بننے کی طلب پر دستخط کر دئیے ہیں

168420
فلسطین نے فریق بننے کی طلب کو منظور کر لیا

فلسطین نے بین الاقوامی سمجھوتوں میں فریق بننے کی طلب پر دستخط کر دئیے ہیں۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے بین الاقوامی تعزیراتی عدالت سمیت 20 بین الاقوامی سمجورتوں میں فریق ہونے کے لئے دستخط کئے ہیں۔
صدر محمود عباس نے رملّہ میں فلسطین انتظامیہ کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے امن مذاکرات اور قبضے کے خاتمے کے لئے ضروری زمانی وقفے میں 1967 کی سرحدوں میں مشرقی بیت المقدس کے دارالحکومت والی فلسطینی حکومت کے قیام کے حق کا مطالبہ کیا ہے"۔
عباس نے کہا کہ ہم نے عرب ممالک کی حمایت سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پروجیکٹ پیش کیا ہے۔ اس بل کی منظوری کے لئے ہم 9 مثبت ووٹوں کے منتظر تھے لیکن آخری لمحات میں ایک ملک نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں کشیدگی کے خاتمے کا انحصار اسرائلم اور فلسطین کے درمیان بحران کے حل پر ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کروائی گئی رائے شماری میں امریکہ اور آسٹریلیا نے مسودہ قرارداد کے لئے نفی کا ووٹ استعمال کیا، برطانیہ، لتھوانیا، نائیجیریا، جنوبی کوریا اور روانڈا ہچکچاہٹ میں رہے جبکہ فرانس، اردن، چلی ، ارجنٹائن، چاڈ ، لکسمبرگ، چین اور روس نے قرارداد کے حق میں ووٹ استعمال کیا۔
تاہم مسودہ قرار داد کی منظوری کے لئے ضروری 9 ووٹ پورے نہیں ہو سکے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں