مصر: مرسی اور ان کے رفقا پر مقدمے کی کاروائی چار جنوری تک ملتوی

مرسی اور ان کے 35 ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کےلیے حماس، ،لبنان کی حزب اللہ اور پاسدارانِ انقلابِ ایران کے ساتھ گٹھ جوڑ رکھا تھا

165370
مصر: مرسی اور ان کے رفقا پر مقدمے کی کاروائی  چار جنوری تک ملتوی

مصر میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں معزول صدر محمد مرسی اور ان کے 35 رفقا کے خلاف عدالتی کاروائی جاری ہے۔
حکومت کے خلاف جاسوسی کے مقدمے پر مبنی عدالتی سماعت چار جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
قاہرہ میں جاری اس کاروائی میں دفاعی وکلا نے ملزمان کے دفاعی بیانات سننے کےلیے اضافی مہلت دینے کا اعلان کیا ۔
تاہم ، مرسی کو عدالت لانے کے لیے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کو رات کے وقت پرواز میں پریشانی کا سامنا کرنے پر یہ عدالتی کاروائی چار جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔
مرسی اور ان کے 35 ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کےلیے حماس، ،لبنان کی حزب اللہ اور پاسدارانِ انقلابِ ایران کے ساتھ گٹھ جوڑ رکھا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں