داعش نے ایرانی جرنیل کو ہلاک کر دیا

ایران کے پاسداران انقلاب اسلامی کے عراقی فوج کے لئے مشاورت کرنے والے ایرانی بریگیڈئر حامد تقاوی کو بغداد کے شمالی شہر سمارا میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا

163510
داعش نے ایرانی جرنیل کو ہلاک کر دیا

داعش نے ایرانی جرنیل کو ہلاک کر دیا ہے۔

ایران کے پاسداران انقلاب اسلامی کے عراقی فوج کے لئے مشاورت کرنے والے ایرانی بریگیڈئر حامد تقاوی کو بغداد کے شمالی شہر سمارا میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیاہے۔
ایرانی جرنیل کو داعش کے خلاف جنگ میں مصروف عراقی فوج اور ملیشیا کی مشاورت کے دوران ہلاک کیا گیاہے۔
اطلاع کے مطابق تقاوی اس سے قبل عراق۔ایران جنگ کے سالوں میں پاسداران انقلاب اسلامی سے منسلک رمضان ہیڈ کوارٹر کے کمانڈروں میں شامل تھے۔
ایرانی کمانڈر کی نماز جنازہ کل دارالحکومت تہران میں ادا کی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں