بحرین:مظاہروں کا سلسلہ جاری

بحرین میں حکومت کے خلاف عوام کے مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کو پسپاکرنے کیلئے حکومت طاقت کا ستعمال کررہی ہے

162016
بحرین:مظاہروں کا سلسلہ جاری

بحرین میں حکومت کے خلاف عوام کے مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کو پسپاکرنے کیلئے حکومت طاقت کا ستعمال کررہی ہے۔

مظاہروں کا یہ سلسلہ بحرین کے مختلف علاقوں منجملہ الشاخورہ، المعامیر، المفربہ اور کرزکان میں شروع ہوا ہے۔

بحرینی عوام ملک کے انقلاب کے شہداء کی تصاویر اپنے ہاتھوں میں لئے ہوئے انقلابی مقاصد کے حصول تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہے۔

دوسری جانب بحرین کے چودہ فروری کے اتحاد نے منامہ میں برطانیہ کے سفیرایان لنزی کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔
اس اتحاد نےمنامہ میں برطانیہ کے سفیر کے بیان کو بالکل غلط قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اس بیان پر بحرینی عوام سے عذرخواہی کریں۔

واضح رہے کہ برطانوی سفیر نے کہا ہے کہ بحرین کی حکومت مظاہرہ کرنے والے عوام کو کچل کر ہی اپنا راستہ طے کرسکتی ہے اور اس کیلئے اسے مکمل سختی سے کام لینا ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں