ایران کی آبنائے ہرمز میں فوجی مشقیں

ایران کی مسلح افواج نے ملک کے جنوبی حصے اور بحیرہ اومان میں" محمد رسول اللہ" نامی فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے

160770
ایران  کی آبنائے ہرمز میں فوجی مشقیں

ایران کی مسلح افواج نے ملک کے جنوبی حصے اور بحیرہ اومان میں" محمد رسول اللہ" نامی فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔
ان مشقوں کے دوران جدید میزائلوں اور ہیاو روں کے تجربات کئے جائیں گے جو کہ آبنائے ہرمز ، مکران کے ساحل اور بحیرہ اومان کے علاقے میں کی جائیں گی ۔
فوجی مشقوں کے دوران ایرانی ڈرون طیاروں، جدید میزائلوں کے تجربات کے ساتھ جدید اسلحے کے تجربات کئے جائیں گے ۔
ان مشقوں کے دوران دشمن کے کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کے لئے ایرانی فوجی دستوں کی قابلیتوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔
مشقوں کے دوران فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں، فضا سے زمین اور زمین سے سمندر اور سمندر سے سمندر میں مار کرنے والے میزائلوں کا بھی تجربہ کیا جائے گا۔
ان فوجی مشقوں میں ایران کی مسلح افواج کے تینوں شعبے بحری ، بری اور فضائیہ حصہ لے رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں