عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کیخلاف کاروائیاں جاری

عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کیخلاف جاری کاروائیوں میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

160759
عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کیخلاف کاروائیاں جاری

عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کیخلاف جاری کاروائیوں میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ال انبار کے علاقے میں فوجی دستوں نے 6 دہشت گردوں کو ہلا ک کرتے ہوئے ان کی دو خفیہ پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا ہے ۔فوج نے دیالہ میں بھی داعش کیساتھ جھڑپوں میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرتے ہوئے انھیں پسپا کر دیا ہے ۔دریں اثناء علاقے میں داعش کیطرف سے توپوں سے گولہ باری سے ایک شہری ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں