اسرائیلی پولیس کی کاروائی نائب وزیر سمیت تیس افراد گرفتار

اسرائیلی پولیس نے تیس سے زائد سرکاری ملازمین کو جعلسازی کے الزام میں گرفتار کیا ہے جس میں ایک نائب وزیر بھی شامل ہے

159468
اسرائیلی پولیس کی کاروائی نائب وزیر سمیت تیس افراد گرفتار

اسرائیلی پولیس نے تیس سے زائد سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا ہے ۔
ان زیر حراست ملازمین کے درمیان ایک نائب وزیر بھی شامل ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ، ان مشتبہ افراد میں سے بعض کا تعلق وزیر خارجہ آویگاڈور لیبیر مین کی سیاسی جماعت سے بتایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں مذکورہ سیاسی جماعت کا کہنا ہے کہ آئندہ سال سترہ مارچ کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل اس طرح کے حربے پارٹی کو بدنام کرنے کےلیے کیے جا رہے ہیں۔
مشتبہ افراد پر جعلسازی اور کالے دھن کی ترسیل جیسے الزامات عائد ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں