السییسی کا دورہ اردن،دو طرفہ تعلقات پر غور

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اردن کے پہلے دورے پرگزشتہ روز دارالحکومت عمان پہنچے جہاں وہ شاہ عبداللہ دوئم سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے

145684
السییسی کا دورہ اردن،دو طرفہ تعلقات پر غور

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اردن کے پہلے دورے پرگزشتہ روز دارالحکومت عمان پہنچے ۔
وہ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
عمان میں متعین مصری سفیر خالد ثروت کا کہنا ہے کہ صدر السیسی کے اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان درپیش ممکنہ علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے روابط کو مضبوط بنانا ہے۔
دونوں لیڈر اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن عمل کی بحالی کے سلسلہ میں ہونے والی حالیہ پیش رفت اور فلسطینی علاقوں کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں