میں فلسطینی دعوے کو آگے بڑھاوں گا : محمود عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اگربین الاقوامی فوجداری عدالت نے فلسطین کیطرف سے پیش کیے جانے مسودہ قرار داد پر غور کے دوران اسرائیلی قبضے کو ختم کروانےوالا کوئی فیصلہ نہ کیا تو ہم بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کریں گے ۔

140436
میں فلسطینی دعوے کو آگے بڑھاوں گا : محمود عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین کیطرف سے پیش کیے جانے مسودہ قرار داد پر غور کے دوران اسرائیلی قبضے کو ختم کروانےوالا کوئی فیصلہ نہ کیا تو ہم بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کریں گے ۔انھوں نے کل راملہ میں عالمی بدعنوانیوں کیخلاف جدوجہد کے یوم کی مناسبت سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک خاص تقویم کے تحت 1967 کی حدود کے اندر فلسطینی مملکت قائم کرنے کے موضوع پر تیار مسودہ قرارداد میں کو ئی غلطی موجود نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس قرارداد کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کرنے کے لیے ممالک کے انتخابات کے نتائج کا انتظار کرنا نا انصافی ہے ۔ہم اس موضوع پر جب بھی کوششیں کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ہم سے امریکہ یا اسرائیل کے انتخابات کے نتائج کا انتظار کرنے کے لیے کہا جاتا ہے ۔ہم اپنے فلسطینی دعوے کو آگے بڑھانے کا بھر پور عزم رکھتے ہیں اور اس کے علاوہ ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں