مشرق وسطی میں امن کی امیدوں پر ایک اور حملہ

القدس میں 600 کے قریب عرب اور یہودی طالبعلموں کے مشترکہ اسکول پر کل انتہائی دائیں بازو کے یہودیوں نے حملہ کیا

210292
مشرق وسطی میں امن کی امیدوں پر ایک اور حملہ

مشرق وسطی میں امن کی امیدوں پر ایک اور حملہ کیا گیا ہے۔

القدس میں 600 کے قریب عرب اور یہودی طالبعلموں کے مشترکہ اسکول پر کل انتہائی دائیں بازو کے یہودیوں نے حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں پرائمری کلاسوں کو مسمار کر دیا گیا اور باغیچے کی دیوار پر "عرب مردہ باد " کے نعرے لکھے گئے۔
اس اسکول میں 'ہاتھوں میں ہاتھ' کے نام سے تعلیمی پروگرام کے تحت فلسطینی اور یہودی طالبعلم پرائمری اسکول سے ہائی اسکول تک اکٹھے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
اسرائیل میں بھی مذکورہ پروگرام کے تحت یہودی اور فلسطینی طالبعلموں کے مشترکہ 4 اسکول موجود ہیں۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنیا مین نیتان یاہو نے القدس میں اسکول پر حملے کی مذمت کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں