تیونس میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

تیونس میں آج عوام صدارتی انتخابات کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ ملک میں عرب بہار کی آمد کے بعد پہلی بار صدارتی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ عہدہ صدارت کے لیے تیس امیدوار میدان میں اترے ہیں، تاہم اصل مقابلہ نداتیونس جماعت کے رہنما بیجی اسیباسی اور موجودہ صدر منصف مرزوقی کے درمیان متوقع ہے

202354
تیونس میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

تیونس میں آج عوام صدارتی انتخابات کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
ملک میں عرب بہار کی آمد کے بعد پہلی بار صدارتی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔
عہدہ صدارت کے لیے تیس امیدوار میدان میں اترے ہیں، تاہم اصل مقابلہ نداتیونس جماعت کے رہنما بیجی اسیباسی اور موجودہ صدر منصف مرزوقی کے درمیان متوقع ہے۔ اکتوبر میں تیونس میں عام انتخابات کا انعقاد ہوا تھا، جس میں سکیولر جماعت ندا تیونس نے اکثریت حاصل کی تھی۔ ان انتخابات میں سن 2011ء میں کامیاب ہونے والی اسلام پسند جماعت النہضہ پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تیونس کو بہار عرب کا نقطۂ آغاز تسلیم کیا جاتا ہے اور یہاں یہ سب سے کم خون خرابے کے ساتھ سب سے زیادہ کامیاب رہا ہے۔
اتوار کو ہونے والے ان انتخابات میں 50 لاکھ سے زیادہ افراد ووٹ دینے کے اہل ہیں اور بن علی کی برطرفی کے بعد اس میں کامیاب ہونا والا امیدوار ملک کا پہلا بلا واسطہ منتخب صدر ہوگا۔
ملک میں تمام تر پولنگ سٹیشن مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کھلیں گے جہاں 10 گھنٹے تک ووٹنگ جاری رہے گی۔اگر کوئی بھی امیدوار 50 فی صد سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا تو دوسرے دور کے انتخابات 31 دسمبر کو کرائے جائيں گے جس میں آج کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ پانے والے دو امیدوار میدان میں ہوں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں