امریکہ شمالی عراق کی کردی انتظامیہ کو اسلحہ فراہم کرے گا

عراق میں داعش کے خلاف جدوجہد کرنے والی عراقی فوج کی تربیت کی خاطر متعین کردہ 1500 فوجی اہلکاروں کو آئندہ کے ایام میں علاقے کو روانہ کیا جائیگا۔

200918
امریکہ شمالی عراق کی کردی انتظامیہ کو اسلحہ فراہم کرے گا

عراقی کردی علاقائی انتظامیہ کو براہ راست اسلحہ فروخت کرنے پر مبنی اوباما انتظامیہ کو اجازت دینے والے ایک بل کو کانگرس میں پیش کیا گیا ہے۔
عراقی فوج کو تربیت دینے والے امریکی فوجیوں کو آئندہ ہفتے سے علاقے کو روانہ کرنے کا عمل شروع ہو جائیگا۔
امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں داعش کے خلاف جدوجہد کرنے والی عراقی فوج کی تربیت کی خاطر متعین کردہ 1500 فوجی اہلکاروں کو آئندہ کے ایام میں علاقے کو روانہ کیا جائیگا۔
داعش کے خلاف جنگ کرنے والی عراقی فوج میں شمولیت اختیار کرنے والے سنی گروہوں کا تربیتی عمل بھی جاری ہے۔
ادھر امریکی ایوان نمائندگان نے عراقی کردی انتظامیہ کو براہ راست اسلحہ کی ترسیل کا موقع فراہم کرنے والے ایک اجازت نامے کو بحث کے لیے پیش کیا ہے۔
ریپبلیکن ممبر اید روئس کی طرف سے پیش کردہ بل کو ایوان اور سینٹ میں منظوری حاصل کرنے کے بعد صدر کی منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا۔
دوسری جانب شام اور عراق میں امریکی قیادت کی اتحادی قوتوں کے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عراقی فوج اور کردہ گروہ داعش کے قبضےتلے آنے والے مقامات کو آزاد کروانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں