فوجی قبضے کے مخالفین کو سزائے قید دی جا رہی ہے

مصر میں فوجی انتظامیہ شہریوں کے خلاف سخت طرزعمل کو جاری رکھے ہوئے ہے

194160
فوجی قبضے کے مخالفین کو سزائے قید دی جا رہی ہے

مصر میں فوجی انتظامیہ شہریوں کے خلاف سخت طرزعمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

حالیہ اطلاع کے مطابق قبضہ مخالف 20 افراد کو ایک سے 25 سال تک قید کی مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں۔
سویز کی فوجی عدالت نے 14 اگست کو رابعتہ العدویہ اسکوائر میں تشدد کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کے دعوے کے ساتھ فوجی قبضے کے مخالفین کو یہ قید کی سزائیں سنائی ہیں تاہم یہ فیصلے ملک میں جمہوریت کے لئے سرگرم عمل افراد کی کوششوں کی رفتار کو کم نہیں کر سکے۔
اسکندریہ یونیورسٹی میں فوجی قبضہ مخالف طالبعلموں کے ایک گروپ نے مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ 3 جولائی 2013 میں ملکی انتظام کو قبضے میں لینے کے بعد سے ملک میں جاری قبضہ مخالف مظاہروں میں کثیر تعداد میں افراد کو تشدد کی کاروائیوں میں ملوث ہونے اور بلا اجازت مظاہرے کرنے کے الزام میں حراست میں لیا جا چکا ہے۔
اس دائرہ کار میں متعدد افراد کو پھانسی اور عمر قید کے ساتھ ساتھ متعدد سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں