مسجد اقصی کی حفاظت کےلیے اردن اپنی ذمہ داریاں پوری کرے:عباس

فلسطینی صدر محمود عباس نے اردن میں شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات کے دوران علاقائی صورت حال اور مسجد اقصی پر ہونے والے حملے کے بارے میں بات چیت کی

188702
 مسجد اقصی کی حفاظت کےلیے اردن اپنی ذمہ داریاں  پوری کرے:عباس

فلسطینی صدر محمود عباس نے اردن میں شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات کے دوران علاقائی صورت حال اور مسجد اقصی پر ہونے والے حملے کے بارے میں بات چیت کی ۔
شاہ عبداللہ نے کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطی میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور مسجد اقصی کو مسلمانوں کے لیے بند کرنے کے فیصلے کی وہ مخالفت کرتا ہے ۔
ملاقات کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران صدر عباس نے کہا کہ مسجد اقصی کے موضوع پر اردن پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور القدس میں واقع مقدس مقامات کے تحفظ کےلیے اسے اپنا کردار ادا کرنےکی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے مسجد اقصی پر ہونے والے حملے کی وجہ سے اردن نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں