عراق:بم حملے میں نو افراد ہلاک درجنوں زخمی

بغداد کے جنوب مغربی علاقے العلام میں شہری محرم کے حوالے سے چائے اور پانی تقسیم کررہے تھے کہ زور دار کار بم دھماکہ ہوگیا جس میں 9افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے

180008
عراق:بم حملے میں  نو افراد ہلاک درجنوں  زخمی

عراق میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں9 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے ۔
شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی وکینیڈین بمباری بھی جاری ہے۔
اطلاع کے مطابق بغداد کے جنوب مغربی علاقے العلام میں شہری محرم کے حوالے سے چائے اور پانی تقسیم کررہے تھے کہ زور دار کار بم دھماکہ ہوگیا جس میں 9افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔
عراقی حکومت نے عاشورہ کے موقع پرکربلا میں سخت حفاظتی انتظامات کرنے کے لئے 32 ہزار اہلکار تعینات کردیئے ہیں۔
عراقی کرد پیش مرگہ کے اہلکاروں نے کوبانی میں دولت اسلامیہ کے خلاف باقاعدہ لڑائی شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب عراقی کرد فورسز پیش مرگہ نے شامی شہر کوبانی میں مورچے سنبھالنے شروع کر دیئے ہیں۔داعش نے صوبہ صلاح الدین میں جبر قبائل کے درجنوں افراد کو اغوا کرلیا جبکہ شام اور عراق میں امریکی جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں