حمص کا گیس فیلڈ داعش کے زیر کنٹرول

داعش نے شام کے شہر حمص کے جوار میں واقع گیس فیلڈ کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کیا ہے

179515
حمص کا گیس فیلڈ داعش کے زیر کنٹرول

داعش نے شام کے شہر حمص کے جوار میں واقع گیس فیلڈ کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کیا ہے۔

داعش نے گذشتہ ہفتے شعار گیس فیلڈ پر بھی قبضہ کر لیا تھا ۔
اس کے علاوہ شام میں النصری فرنٹ نے بھی ادلیب میں دیگر مخالفین کے زیر کنٹرول 6 دیہاتوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
دوسری طرف عین العرب نامی کوبانی کی جھڑپوں میں پیش مرگے طویل مسافت کی توپوں کا استعمال کر رہے ہیں۔
ہفتے کے آخر میں امریکہ کی زیر قیادت کولیشن فورسز نے کوبانی میں داعش کے ٹھکانوں پر سات حملے کئے۔
جبکہ داعش کے عسکریت پسند عراق میں صوبہ عنبر میں 10 روز سے ان کے ساتھ تعاون نہ کرنے والے سنّی قبائل پر حملے کر رہے ہیں۔
صوبہ عنبر میں پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک کئے جانے والے سنّی قبائل کے افراد کی تعداد 258 تک پہنچ چکی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں