مخالف گروپ جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں

لیبیا کے مغرب میں مصروف جنگ گروپ جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

175006
مخالف گروپ جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ لیبیا کے مغرب میں مصروف جنگ گروپ جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔۔۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست افراد پر تشدد اور شہریوں کو ہدف بنانے والے حملے عام ہو گئے ہیں۔
سال 2011 سے لیبیا میں بدامنی کی فضاء میں کسی طور کمی نہیں آ رہی اور ملک کے مغربی حصے اور دوسرے بڑے شہر بن غازی کے کنٹرول کے لئے حکومت اور باغی گروپوں کے درمیان جدو جہد جاری ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے گروپ ملک کے مغرب میں شہری جانی نقصان سے مکمل طور پر لا پرواہی برت رہے ہیں اور شہری اکثریت والے علاقوں کا دھیان کئے بغیر توپ فائرنگ کر رہے ہیں۔
تنظیم کی " لیبیا میں اسلحے کی حاکمیت کا دور دورہ " نامی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگی جرائم کے کسی بھی ذمہ دار کے خلاف کوئی عدالتی کاروائی نہیں کی گئی۔
ملک میں گھروں اور ہسپتالوں پر فائرنگ کی جا رہی ہے اور شخصی انتقام کے لئے اغوا اور تشدد بھی اپنے عروج پر ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں