ترک ہلال احمر کی عراقی ترکمانوں کو امداد

ترک ہلال احمر نے بغداد کے دفتر گورنر کے تعاون سے علاقے میں موجود ترکمان مہاجر کیمپوں کو امدادی سازو سامان کی ترسیل کو ممکن بنایا ہے

173484
ترک ہلال احمر کی عراقی ترکمانوں کو امداد

ترک ہلال احمر نے اب کی بار عراق کے دارالحکومت بغداد میں زندہ رہنے کی جدوجہد میں مصروف عمل ترکمان باشندوں کی جانب امدادی ہاتھ بڑھایا ہے۔
ترکی کے بغداد میں سفیر فاروق کھائی مکچی نے ترک ہلال احمر کے امدادی سامان کو بغداد میں موجود نہرِ وان کیمپ میں مقیم تل عفار کے ترکمان مہاجرین میں تقسیم کیا ہے۔
یہ انسانی امدادی سرگرمیاں بغداد کے دفترِ گورنر اور ترک ہلال احمر کے مابین باہمی تعاون کے دائرہ عمل میں سر انجام پائیں۔
ترک سفیر نے اس موقع پر کہا کہ ہم ترکمان بھائیوں کی مشکلات کا کچھ حد تک ازالہ کرنے کے زیر مقصد یہاں آئے ہیں، ترکی ہر ممکنہ امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔
عراق کے سرکاری حکام نے ان کٹھن حالات میں ترکی کی امداد کا شکریہ ادا کیا۔ ادھر شمالی عراق میں بھی ترکمانوں کو امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں