اخوان المسلمین کی طرف سے بم حملے کی مذمت

سرحد پر فوجیوں پر بم حملے کی ذمہ داری حکومت پر قابض کمانڈروں پر ہے اور یہ واقعہ ایک قتل عام ہے: اخوان المسلمین

171226
اخوان المسلمین کی طرف سے بم حملے کی مذمت

مصر میں اخوان المسلمین تنظیم نے کہا ہے کہ سرحد پر فوجیوں پر بم حملے کی ذمہ داری حکومت پر قابض کمانڈروں پر ہے اور یہ واقعہ ایک قتل عام ہے۔

اخوان کی سرکاری انٹرنیٹ سائٹ پر حملے سے متعلق شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سینا کے رہائشی مصر کی دفاعی لائن ہیں اور علاقے کے عوام کا علاقے سے انخلاء ناممکن ہے ۔ ہم تاریخ بھر میں ہمیشہ سے سینا کی دفاعی لائن پر موجود عوام کو تنہا کرنے کے خلاف رہے ہیں۔
اخوان کے سیاسی ونگ حریت و انصاف پارٹی نے بھی اپنے جاری کردہ پیغام میں فوجی قبضے کے کرداروں کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی سینا میں جمعہ کے روز دو سکیورٹی چیک پوسٹوں پر بم حملہ کیا گیا جس میں 30 فوجی ہلاک اور 31 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے بھی اپنے پیغام میں دہشت گردی کے مسئلے کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے غزہ کی سرحد پر سخت سکیورٹی اقدامات کرنے کا اعلان کیا تھا اور کسی دوسری وارننگ تک رفاح کی سرحدی چوکی کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں