اسرائیل: فلسطینی کی گاڑی راہگیروں پر چڑھ گئی ایک بچہ ہلاک چھ زخ

ایک فلسطینی نے یروشلم میں اپنی گاڑی ٹراموے اسٹیشن کے قریب راہگیروں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک شیر خوار بچہ ہلاک اور چھ افراد زخمی ہو گئے

167485
اسرائیل: فلسطینی کی گاڑی راہگیروں پر چڑھ گئی ایک  بچہ ہلاک چھ زخ

ایک فلسطینی نے یروشلم میں اپنی گاڑی ٹراموے اسٹیشن کے قریب راہگیروں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک شیر خوار بچہ ہلاک اور چھ افراد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔
گزشتہ تین ماہ کے دوران اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے جس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے شہر بھر میں فوری طور پر حفاظتی اقدامات سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت عبدالرحمان شالودہ کے نام سے کی گئی ہے اور وہ مشرقی یروشلم کا ایک فلسطینی تھابعدازں وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق اس نے انتہائی تیزرفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے راہگیروں سے جا ٹکرائی تھی۔
اس واقعے میں ایک شیر خوار ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں