داعش کی عین العرب کی جانب پیش قدمی

شام کے شمال میں دہشت گرد تنظیم داعش نے عین العرب شہر میں اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ کرد مسلح گروپ ترکی سے ملحق اہم سرحدی علاقے کوبانی کو داعش کے جنگجوؤں سے بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ کرد مسلح گروپ کو مزاحمت میں مشکل پیش آ رہی ہے

147601
داعش کی عین العرب کی جانب پیش قدمی

شام کے شمال میں دہشت گرد تنظیم داعش نے عین العرب شہر میں اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
کرد مسلح گروپ ترکی سے ملحق اہم سرحدی علاقے کوبانی کو داعش کے جنگجوؤں سے بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔
متحدہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی طرف سے کیے جانے والے فضائی حملوں کے باوجود داعش کے جنگجو مغربی محاذ کی طرف کامیاب پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شدت پسند ٹینکوں کے علاوہ بھاری اسلحے کا استعمال کر رہے ہیں اور کرد مسلح گروپ کو مزاحمت میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ اطلاعات کے کے مطابق داعش کے جنگجوؤں کا جلد شہر میں داخل ہونے کا خطرہ موجود ہے۔
دریں اثنا ڈنمارک کے علاقے کو سات جنگی طیارے بھیجنے سے متعلق تجویوز کے پاررلیمنٹ میں پیش کیے جانے پر اسے تجویزکو پارلیمنٹ سے منظوری حاصل نہیں ہو سکی ہے۔
فرانس نے علاقے کو تین جنگی طیارے اور ایک جنگی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کررکھا ہے۔ فرانس کے ابھی بھی علاقے میں چھ جنگی طیارے موجود ہیں جن میں سے دو نے داعش کے خلاف کارائی میں حصہ لیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں