اسرائیل نے مزید 21 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

ریڈیو اسرائیل سے نشر کردہ خبر کے مطابق اسرائیلی اہداف کے خلاف کاروائیوں میں ملوث ہونے کے جواز میں یہ گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں

146039
اسرائیل نے مزید 21 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے سے 21 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ریڈیو اسرائیل سے نشر کردہ فوج کے اعلان کے مطابق فلسطین کے جینن، نبلوس، سلفیت، بیت لحم اور الا خلیل شہریوں سے "اسرائیلی اہداف کے خلاف کاروائیوں میں ملوث" ہونے کے جواز میں 21 افراد کو رات گئے حراست میں لیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ان افراد کو تحقیقات کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
فلسطین نے اس حوالے سے تا حال کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں