امریکی طیاروں کی عراق میں داعش کے ایک تربیتی کیمپ پر بمباری

متحدہ امریکہ نے عراق میں پہلی بار دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک تربیتی کیمپ پر بمباری کی ہے ۔موصل کے جوار میں موجود تربیتی کیمپ کی دو عمارتوں اور ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔اس حملے میں متعدد دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

131401
امریکی طیاروں کی  عراق میں داعش کے ایک تربیتی کیمپ پر بمباری


متحدہ امریکہ نے عراق میں پہلی بار دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک تربیتی کیمپ پر بمباری کی ہے ۔موصل کے جوار میں موجود تربیتی کیمپ کی دو عمارتوں اور ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔اس حملے میں متعدد دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔دریں اثناء داعش نے دو سال قبل یرغمال بنائے جانے والے ایک برطانوی صحافی جان سینٹ لی کی ایک ویڈیو فلم دکھائی ہے جس میں انھوں نے کہا کہ آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ داعش زبردستی مجھ سے یہ اعلان کروا رہی ہے ۔لیکن میری حکومت نے مجھے ترک کر دیا ہے ۔میری قسمت کا فیصلہ داعش کرئے گی ۔اب مجھے کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ میں داعش کے بارے میں حقائق کا بعد میں اعلان کروں گا ۔داعش نے عنقریب ہی ایک نئی ویڈیو جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ادھر، داعش شام کے شمال میں کردوں کے اکثریت کے شہر کوبانی کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے ۔اس نے حالیہ 24 گھنٹوں کے اندر 21 کردی دہہات پر قبضہ کر لیا ہے ۔شامی کردی ذرائع کیمطابق دہشت گردوں نے دہہات میں قتل عام کیا ہے اور عورتوں کو اغواء کر لیا ہے ۔شامی مخالفین کیمطابق امریکی ڈرون طیاروں نے پہلی بار علاقے پر بمباری کی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں