شامی عوام کیخلاف کلورین گیس کا استعمال

ترکی کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ حکومت شام نے عوام پر کلورین گیس استعمال کر کے ایک بار پھر غیر انسانی جرم کا ارتکاب کیا ہے اور اس بارے میں ثبوت بھی موجود ہیں ۔

126039
 شامی عوام کیخلاف  کلورین  گیس کا  استعمال

ترکی نے اقوام متحدہ کو شام کے بارے میں متنبہ کیا ہے ۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ حکومت شام نے عوام پر کلورین گیس استعمال کر کے ایک بار پھر غیر انسانی جرم کا ارتکاب کیا ہے اور اس بارے میں ثبوت بھی موجود ہیں ۔کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کے دائرہ کا ر میں دلائل جمع کرنے والے کمیشن کی رپورٹ کیمطابق حکومت شام نے منظم طریقے سے کلورین گیس کو استعمال کیا گیا ہے ۔اقوام متحدہ کے بین الاقوامی آزاد شامی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں اسطرف توجہ دلائی گئی ہے کہ شام نے کلورین گیس استعمال کی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 2118 نمبر کے فیصلے کی رو سے کلورین گیس کا استعمال ممنوع ہے ۔اس سے شامی انتظامیہ کے کسقدر خطرناک ہونے کا پتہ چلتا ہے ۔ترکی کی وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ سلامتی کونسل اس ضمن میں ضروری قدم اٹھائے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں