مرسی کے مقدمے کی پیشی 20 ستمبر تک ملتوی

مصر کے معزول صدر محمد مرسی اور 35 افراد کے خلاف جاری مقدمے کی پیشی کو 20 ستمبر تک ملتوی کر دیا گیا

125542
مرسی کے مقدمے کی پیشی 20 ستمبر تک ملتوی

مصر کے معزول صدر محمد مرسی اور 35 افراد کے خلاف جاری مقدمے کی پیشی کو 20 ستمبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اس مقدمے کو رائے عامہ میں جاسوسی کے مقدمے کا نام دیا گیاہے۔
عدالتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق ملزمین کو مصر کے مفادات کو نقصان پہچانے کے مقصد کے تحت حماس ، لبنان کی حزب اللہ تنظیم اور ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی فوج کے ساتھ مجرمانہ تعاون کا قصوروار ٹھہرایا جا رہا ہے۔
مقدمے کی سماعت قاہرہ تعزیراتی عدالت میں کی جا رہی ہے اور اس کی متوقع پیشی کو 20 ستمبر تک ملتوی کر دیا گیا۔
وکلاء صفائی کے وفد نے وزارت خارجہ سے ،مرسی کے دور میں امور خارجہ کے نائب ذمہ دار اعصام الدئاد کے اس دور کے اجلاس کے دوران لکھے ہوئے ،نوٹس کو عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے والوں میں سے اخوان المسلمین کی گائیڈنگ کونسل کے نائب سربراہ خیرات الشاطر نے جیلوں میں ان کے ساتھ بدسلوکی کئے جانے اور بیمار پڑنے پر عدم توجیہی کی شکایت کی ہے۔
واضح رہے کہ مصر کے مفادات کو نقصان پہچانے کے مقصد کے تحت حماس ، لبنان کی حزب اللہ تنظیم اور ایران کے پاسداران انقلاب اسلامی فوج کے ساتھ مجرمانہ تعاون کرنے کے الزام میں مرسی سمیت 35 ملزمین عدالتی کاروائی کا سامنا کر رہے ہیں جن میں سے 22 زیر حراست ہیں اور 14 پر ان کی غیر حاضری میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں