داعش کے ہاتھوں ایک اور ہلاکت

داعش نے امریکی صحافیوں کے بعد اب برطانوی انسانی امداد کے رضا کار ڈیوڈ ہینس کو ہلاک کر دیا ہے

124972
داعش کے ہاتھوں ایک اور ہلاکت

داعش نے امریکی صحافیوں کے بعد اب برطانوی انسانی امداد کے رضا کار ڈیوڈ ہینس کو ہلاک کر دیا ہے۔

دہشت گرد تنظیم نے برطانوی شہر ی ہینس کا سر قلم کرنے کی ویڈیو کو انٹر نیٹ پر نشر کر دیا ہے۔
ویڈیو میں44 سالہ ڈیوڈ ہینس بھی اس سے پہلے کے یرغمالیوں جیسے لباس میں ملبوس دکھائی دے رہے ہیں۔
ہلاک کرنے سے پہلے ڈیوڈ ہینس سے کہلوایا گیا ہے کہ ان کی موت کے ذمہ دار ڈیوڈ کیمرون ہیں،وہ داعش کے خلاف امریکہ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور وہ ٹونی بلیئر اور اس سے قبل کے وزراء کی طرح امریکہ کو انکار نہیں کر سکے۔
یہ سب کہلوانے کے بعد ہینس کو قتل کر دیا گیا۔
برطانوی یرغمالی کا سر کاٹتے ہوئے داعش کے عسکریت پسند نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو دھمکیاں دیں اور ایک اور برطانوی یرغمالی ایلن ہیننگ کی ویڈیو کو بھی نشر کیاہے۔
واضح رہے کہ داعش نے انسانی امداد کے اہلکار ڈیوڈ ہینس کو گذشتہ سال ماہِ مارچ میں شام کے ایتمہ کیمپ سے اغوا کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں