حماس : ہم الفتح کے ساتھ مصالحتی حکومت قائم کریں گے

حماس کے سیاسی بیورو کے ایک عہدیدار نے مملکت فلسطین کی مصالحتی حکومت کے قیام کے حوالے سے اہم اعلانات کیے ہیں

124180
حماس : ہم الفتح کے ساتھ مصالحتی حکومت قائم کریں گے

حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین میں تحریک ِ الفتح کے ساتھ مل جل کر کسی مصالحتی حکومت کے قیام کے ارادے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
حماس کے سیاسی بیورو کے ارکان میں سے خلیل الا خایئہ نے غزہ میں اپنے اعلان میں بتایا ہے کہ بعض گروہ اس مصالحتی حکومت کے قیام کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ"ہم جنگ کے وقت یک جان تھے، جنگ کے بعد بھی ہمارا اتحاد جاری رہے گا " لہذا مصالحتی حکومت کو قائم کر کے ہی چھوڑیں گے۔
مصالحتی حکومت کی شرائط کو پورا کرتے ہوئے کسی سیاسی راہ کو اپنانے کی وضاحت کرنے والے خائیہ کا کہنا تھا کہ "ہم غزہ کی پٹی کی نشاط نو اور ہمارے بیچ تمام تر تنازعات و اختلافات کو مل جل کر دور کریں گے۔"
غزہ میں 26 اگست کو اعلان ِ فائر بندی کے بعد حماس اور الفتح کے درمیان بعض تنازعات نے جنم لیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں