ماہ جولائی سے لیکر ابتک غزہ میں 500 سے زائد بچے ہلاک : زاروگی

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہ جولائی سے لیکر ابتک غزہ میں 500 سے زائد بچے ہلاک ہو چکےہیں ۔ان میں سے دو تہائی بچے12 سال سے کم عمر ہیں ۔3106 بچے یا زخمی یا اپاہچ ہو ئے ہیں ۔

119575
 ماہ جولائی سے لیکر ابتک غزہ میں 500 سے زائد بچے ہلاک : زاروگی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی" جھڑپوں کے دوران بچوں کے تحفظ کے امور کی ذمہ دار نمائندہ' زاروگی نے سلامتی کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ" مسلح جھڑپیں اور بچے" نامی اجلاس میں پیش کردہ رپورٹ میں غزہ کے بچوں کے المیے کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہ جولائی سے لیکر ابتک غزہ میں 500 سے زائد بچے ہلاک ہو چکےہیں ۔ان میں سے دو تہائی بچے12 سال سے کم عمر ہیں ۔3106 بچے یا زخمی یا اپاہچ ہو ئے ہیں ۔اسرائیل نےغزہ کے 244 اسکولوں پر حملے کیے ہیں جن میں سے 75 اقوام متحدہ کے اسکول ہیں ۔رپورٹ میں عراق اور نائیجریا کے بچوں کو درپیش مسائل کیطرف بھی توجہ دلائی گئی ہے ۔عراق میں امسال 700 بچوں کو ہلاک یا اپاہچ کیا گیا ہے ۔دہشت گرد تنظیم داعش نے13 سال کے بچوں کے ہاتھ میں اسلحہ تھماتے ہوئے انھیں جانثار کمانڈوز کے طور پراستعمال کیا ہے ۔نائیجریا کی بوکو حرام تنظیم نے بھی گزشتہ سال 100 طالب علم بچوں اور 70 اساتذہ کو ہلاک کیا ہے ۔اس تنظیم نے 12 سال سے کم عمر 200 سے زائد بچوں کو یرغمال بناتے ہوئے انھیں مختلف دہشت گرد کاروائیوں میں استعمال کیا ہے ۔
رپورٹ میں اسطرف توجہ دلائی گئی ہے کہ لیبیا،افغانستان جمہوریہ وسطی افریقہ ،مالی اور جنوبی سوڈان میں بچوں کو فوج میں بھرتی کیا گیا ہے جبکہ جمہوریہ مغربی افریقہ میں 8 ہزار بچوں کو مختلف گروپوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں استعمال کیا جا رہا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں