داعش کیخلاف نئی سٹریٹیجی کا اعلان کریں گے :صدر اوباما

دولت اسلامیہ فی عراق و الشام کیخلاف اپنی کاروائیوں میں تیزی پیداکرنے والا امریکہ اس تنظیم کیخلاف اینی سٹریٹیجی کا اعلان کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے ۔

117495
داعش کیخلاف نئی سٹریٹیجی کا اعلان کریں گے :صدر اوباما


دولت اسلامیہ فی عراق و الشام کیخلاف اپنی کاروائیوں میں تیزی پیداکرنے والا امریکہ اس تنظیم کیخلاف اینی سٹریٹیجی کا اعلان کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے ۔امریکہ کےصدر باراک اوباما نے این بی سی ٹیلیویژن کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ بدھ کے روزداعش کیخلاف اپنی سٹریٹیجی کا اعلان کریں گے۔علاقے میں امریکی فوجیوں کو بھیجنے کا معاملہ ایجنڈے میں نہیں ہے اور انھیں وہاں بھیجنا فاش غلطی ہو گی ۔ انھوں نے کہا کہ داعش کیخلاف فوجی کاروائیوں کے علاوہ اقتصادی اور سیاسی اقدامات بھی کیے جائیں گئے۔جن کےنتیجے میں آئندہ چند ماہ میں داعش کو ناکارہ بنا دیا جائے گا ۔ مجھے یقین ہے کہ ہم داعش کیخلاف کاروائی کے لیے امریکی کانگریس سے اختیارات حاصل کر لیں گے ۔
صدر اوباما نے اسطرف توجہ دلائی کہ کہ داعش کیخلاف کاروائی کے دوران ترکی ،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن جیسے سنی ممالک کی امداد کی ضرورت ہو گی ۔اس مسئلے کے حل کے لیے ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا ۔دریں اثناء داعش کیطرف سے سر قلم کیے جانے والے امریکی صحافی جیمیز فولے کی ہلاکت کے بارے میں پریس سے خطاب کے بعد گولف کھیلنے کیوجہ سے شدید نکتہ چینی کا سامنا کرنے والے صدر اوباما نے کہا کہ میں نے گولف کھیل کر غلطی کی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں