ایران کے جوہری مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ طے ہو گئی

چھہ عالمی طاقتوں اور تہران حکومت کے درمیان متنازعہ ایرانی جوہری پروگرام پر بات چیت کا آئندہ دور اٹھارہ ستمبر سے نیو یارک میں شروع ہو گا

114781
ایران کے جوہری مذاکرات کے اگلے دور  کی تاریخ طے ہو گئی

چھہ عالمی طاقتوں اور تہران حکومت کے درمیان متنازعہ ایرانی جوہری پروگرام پر بات چیت کا آئندہ دور اٹھارہ ستمبر سے شروع ہو گا۔
اِس مرتبہ یہ مذاکرات ویانا کے بجائے امریکی شہر نیویارک میں ہوں گے۔
یورپی یونین کی خارجہ امور کی اعلی نمائندہ کیتھرین ایشٹن کے ترجمان مائیکل مان کے مطابق ،نیویارک میں اٹھارہ ستمبر سے شروع ہونے والی بات چیت میں عالمی طاقتوں کے وفد کی قیادت یورپی یونین کی خارجہ امور کی نمائندہ کریں گی۔
یاد رہے کہ ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام پر جو عالمی طاقتیں بات چیت کے عمل میں شریک ہیں اُن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے ہمراہ جرمنی بھی شامل ہے۔ سلامتی کونسل کے پانچ ارکان میں فرانس، امریکہ ، چین، روس اور برطانیہ شامل ہیں۔
اِس مذاکراتی دور کی امریکی حکام نے بھی تصدیق کر دی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں