النصریٰ کی طرف سے تین شرائط

اقوام متحدہ امن فورس کے اغوا کردہ فوجیوں کی رہائی کے لئے النصریٰ کی طرف سے تین شرائط پیش کی گئی ہیں

112853
النصریٰ کی طرف سے تین شرائط

اقوام متحدہ کے فوجیوں کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔۔۔
گولان کی پہاڑیوں پر النصریٰ فرنٹ کے اغوا کردہ اقوام متحدہ امن فورس کے فوجیوں کی رہائی کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔
تنظیم نے فجی کے 44 مغوی فوجیوں کی رہائی کے لئے 3 شرائط رکھی ہیں۔
فجی کی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے اقوام متحدہ کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالا جائے۔
تنظیم کی دیگر شرائط شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنے کنٹرول میں لئے گئے علاقوں میں انسانی امداد کی فراہمی اور اقوام متحدہ کے فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے تین عسکریت پسندوں کے لئے ہرجانے کی ادائیگی ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے فائر بندی مانیٹرنگ مشن میں فرائض ادا کرنے والے 44 فوجیوں کو گذشتہ ہفتے تنظیم کی طرف سے اغوا کر لیا گیا تھا۔
گولان کی پہاڑیوں پر 1974 میں تشکیل پانے والی اقوام متحدہ امن فورس میں ابھی تک 6 ممالک سے ایک ہزار 200 سے زائد فوجی فرائض ادا کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں