الا عابدی کی حکومت قائم کرنے کی کوششیں

عراقی کردی پارلیمانی نمائندوں نے الا عابدی کی حمایت کے لیے چار شرطیں سامنے رکھی ہیں

103958
الا عابدی کی حکومت قائم کرنے کی کوششیں

عراق میں حیدر الا عابدی حکومت قائم کرنے کے امور پر کام کر رہے ہیں۔
عراق میں 62 نشستوں کے مالک کردی ممبران ِ اسمبلی نے عابدی کی حمایت کے لیے چار شرائط پیش کی ہیں۔
کردی ممبران اسمبلی نے عراقی آئین کی 140 ویں شق پر عمل درآمد، علاقائی انتظامیہ کے بجٹ کے حصے کی ترسیل، پشمرگوں کو اسلحہ کی فراہمی اور پٹرول کی برآمدات میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی شرائظ کے ساتھ حیدر الا عابدی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ادھر حیدر الا عابدی کا کہنا ہے کہ وہ عراقی آئین کے ما تحت اربیل اور بغداد کے درمیان در پیش مسائل کو حل کرنے پر پُر عزم ہیں۔
عراق میں سلامتی کی صورتحال کا بھی ذکر کرنے والے عابدی نے بتایا کہ ہم عراق میں فوج اور سرکاری سیکورٹی فورسسز کے علاوہ کسی بھی طاقت کو اسلحہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں