غزہ: ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی

اسرائیل کی جانب سے آٹھ جولائی سے شروع کی جانے والی جارحیت میں اب تک دو ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ دس ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں

98281
غزہ: ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے آج بھی حماس کے تین رہنماؤں سمیت آٹھ فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
اطلاع کے مطابق ،صیہونی فوج نے غزہ شہر میں مصر کی سرحد سے متصل رفاح میں علی الاصبح بمباری کی جس کے نتیجے میں حماس کے تین رہنماؤں سمیت آٹھ فلسطینی شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
اسرائیل نے رفاح میں ایک چار منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جو مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر ہو گئی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہان انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب حماس نے غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے لئے اپنی پروازیں بند کر دیں ورنہ جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی افواج نے غزہ میں حماس کے ایک کمانڈر کے گھر پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ اور بچے سمیت چھہ فلسطینی شہید ہو گئے تھے جب کہ حماس کے رہنما حملے میں محفوظ رہے تھے۔
اسرائیل کی جانب سے آٹھ جولائی سے شروع کی جانے والی جارحیت میں اب تک دو ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ دس ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
حماس کی جوابی کارروائی میں اب تک چھیاسٹھ اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں