اسرائیل کی وحشیانہ کاروائی سات فلسطینی شہید

اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی میں مزید توسیع کو مسترد کرتے ہوئے غزہ میں ایک بار پھر بمباری شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت سات افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے

96596
اسرائیل کی وحشیانہ کاروائی سات فلسطینی شہید

اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی میں مزید توسیع کو مسترد کرتے ہوئے غزہ میں ایک بار پھر بمباری شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت سات افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
خبر کے مطابق، اسرائیل نے غزہ میں گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت سات افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے آٹھ جولائی سے غزہ میں شروع کی جانے والی جارحیت میں اب تک دو ہزار پچاس کے قریب فلسطینی شہید جب کہ دس ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب حماس کی جوابی کارروائی میں اب تک ستراسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں