اسرائیل کی جارحیت جاری ہے

اقوام متحدہ کے علاقے میں متعین کوآرڈینیٹر نے غزہ کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے اسرائیل کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا

78971
اسرائیل کی جارحیت جاری ہے

اسرائیل سات جولائی سے ابتک غزہ میں قتل عام کے سلسلے کو جاری رکھے ہے۔
اسرائیلی فوج بچوں، بوڑھوں اور بچوں کی تفریق کیے بغیر بموں کی بارش برسا رہی ہے۔
غزہ میں ہر گزرتے روز ہلاک شد گان کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ہلاک شدگان میں 80 فیصد عام شہری شامل ہیں اور غزہ کے حفظان صحت کا نظام مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر ہے۔
پوری دنیا اب اس قتل عام کو روکے جانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
علاقے میں موجود انسانی امدادی امور کے کوآرڈینٹر جیمز راویلے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا اقوام متحدہ کے زیر تحفظ مقام کو نشانہ بنانا ایک انتہائی شرمناک فعل ہے۔ غزہ میں اب کوئی بھی مقام محفوظ نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرین کو امداد کی فراہمی کے لیے ہم نے ہر ممکنہ کوششیں صرف کی ہیں لیکن یہ المیہ طول پکڑتا جا رہا ہے، لہذا اسے فی الفور روکنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا حملوں کے آغاز سے ابتک چار لاکھ 60 ہزار فلسطینی اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں