حماس، لا پتہ اسرائیلی فوجی کے بارے میں ہم کچھ نہیں جانتے

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ "دشمن فوج نے انسانی فائر بندی کی خلاف ورزی کرنے کے زیر مقصد اغوا کا ڈرامہ کیا اور دعوی کردہ لا پتہ فوجی کی تلاش کرنے کے جواز میں فائر بندی کی پامالی کی ہے۔"

76779
حماس، لا پتہ اسرائیلی فوجی کے بارے میں ہم کچھ نہیں جانتے


حماس کی فوجی شاخ عزت الدین الا قاسم بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے اغوا کیے جانے کا دعوی کردہ فوجی کے بارے میں ہمارے پاس کسی قسم کی اطلاعات موجود نہیں ہیں۔
قاسم بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ " لا پتہ ہونے والے اسرائیلی فوجی کے بارے میں ہمارے پاس کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ در حقیقت ایسا کوئی واقع پیش آیا ہے کہ نہیں ۔"
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ "دشمن فوج نے انسانی فائر بندی کی خلاف ورزی کرنے کے زیر مقصد اغوا کا ڈرامہ کیا اور دعوی کردہ لا پتہ فوجی کی تلاش کرنے کے جواز میں فائر بندی کی پامالی کی ہے۔"
اسرائیل اس حوالے سے بری اور فضائی حملے کر رہا ہے ، اور اس نے علاقے میں نشانہ بازوں کو متعین کر رکھا ہے، غزہ کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں کا قتل عام کیا گیا ہے۔
حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے اس ضمن میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ"اسرائیل کا فوجی کے اغوا ہونے کا دعوی رائے عامہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور فائر بندی کو توڑنے اور بالخصوص رفاح میں سفاکانہ طریقے سے کیے گئے قتل عام پر پردہ ڈالنے کے زیر مقصد کیا گیا ہے۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں