سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں فائر بندی کی اپیل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں فریقین سے فوری طور پر اور غیر مشروط فائر بندی کی اپیل کی گئی ہے

72690
سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں فائر بندی کی اپیل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں فائر بندی کی اپیل۔۔۔۔
اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر حملوں پر بات چیت کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں فریقین سے فوری طور پر اور غیر مشروط فائر بندی کی اپیل کی گئی ہے۔
سلامتی کونسل میں قبول کئے جانے والے سربراہی بیان میں علاقے کی صورتحال کے بتدریج خراب ہونے اور شہری اموات میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیاہے اور فریقین سے بین الاقوامی قوانین پر مکمل طور پر کاربند ہونے کا مطالبہ کیا گیاہے۔
کونسل کے 15 اراکین کا مثبت ووٹ حاصل کرنے والے اس بیان میں اسرائیل اور حماس سے، عید الفطر کے دوران اور اس کے بعد بھی قابل عمل، پائیدار فائر بندی کی اپیل کی گئی ہے۔
اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
برسلز میں کئے جانے والے مظاہرے میں مظاہرین نے یورپی کونسل کی طرف مارچ کی اور اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ میں ریڈ کراس کا دفتر بھی امدادی کاروائیوں کے ناکافی ہونے پر مشتعل ہونے والوں کے احتجاج کا ہدف بنا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں