عراق: ISIS کے دہشت گردوں اور عراقی فوج کے درمیان جھڑپیں

عراق شام اسلامی حکومت دہشت گرد تنظیم اور عراقی فوج کے درمیان جھڑپ میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

73130
عراق: ISIS کے دہشت گردوں اور عراقی فوج کے درمیان جھڑپیں

عراق شام اسلامی حکومت دہشت گرد تنظیم اور عراقی فوج کے درمیان جھڑپ میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
عنبر کے علاقے میں آپریشنوں کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رشید فلیح نے کہا ہےکہ عنبر کے ضلعی مرکز الرمادی میں واقع 8 ویں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر عراق شام اسلامی حکومت دہشت گرد تنظیم کے اراکین سمیت مسلح گروپ کے حملے کا عراقی فوجیوں نے جواب دیا جس کے نتیجے میں جھڑپ ہو گئی۔
فلیح کے مطابق جھڑپ میں عراق شام اسلامی حکومت دہشت گرد تنظیم کے 7 اراکین ہلاک اور 2 فوجی زخمی ہو گئے ہیں اور مسلح گروپ کے دو اینٹی ائیر کرافٹوں کو بھی ناکارہ بنا دیا گیاہے۔
فلوجہ کے سرکاری ہسپتال کے اعلٰی افسر وصام العیساوی نے کہا ہے کہ ضلع العنبر سے منسکی تحصیل فلوجہ کے مختلف علاقوں پر فوج کے حملوں کے بعد ہسپتال میں ایک شہری کی لاش اور 7 زخمیوں کو لایا گیاہے۔
واضح رہے کہ ملک میں ایک عرصے سے جھڑپیں ہو رہی ہیں اور اتھارٹی کے خلاء کی وجہ سے عراق شام اسلامی حکومت دہشت گرد تنظیم کی زیر قیادت مسلح گروپ موصل، تکریت، باکوبا اور تلعفر کے شہروں سمیت العنبر ، القائم، راوے، آنیہ، راتبہ اور حادثہ کے اضلاع پر قابض ہیں اور جھڑپوں کی وجہ سے تقریباً ایک ملین شہری نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں